(راؤ دلشاد)لاہور میں ایکو فرینڈلی الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع، جس سے عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولتیں ملیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ے مطابق لاہور کے شہریوں کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر ایکو فرینڈلی الیکٹرک بسیں چلنے کے لیے تیار ہیں۔
چین سے 27 جدید الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ چکی ہیں، جن میں سے 21 بسیں منگل کو پی ٹی سی کے ڈپو پر پہنچا دی گئی ہیں، جبکہ باقی 6 بسیں بدھ کو پہنچیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے ان بسوں کی کلیئرنس اور لاہور روانگی کے تمام انتظامات مکمل کیے اور اس بات کا یقین دلایا کہ 15 فروری تک یہ بسیں لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ یہ الیکٹرک بسیں لاہور میں جدید اور ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا آغاز ہیں، جس سے عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔
بلال اکبر کا کہنا تھا کہ یہ بسیں صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی تبدیلی کی طرف قدم ہے اور اس کے بعد مزید 500 بسوں کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں یہ منصوبہ کامیابی کی طرف گامزن ہے اور مخالفین صرف باتوں تک محدود رہے جبکہ عملی اقدامات سے پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
مزید پڑھیں: معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیراعظم