حکومت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیئے ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق 

Jan 21, 2025 | 23:45:PM
حکومت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیئے ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) حکومت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیئے ، ن لیگ اور  پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق کر لیا ۔

تفصیل کے مطابق حکومت نے مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے  غور شروع کر دیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے سمری ایوان صدر بھجوائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کئے جانے کا امکان ہے۔مشترکہ اجلاس میں متعدد بلز جو پہلے ایوان صدر نے روک دیئے تھے ان کی منظوری ہو گی  جبکہ یونیورسٹیوں، تعلیم اور ہیلتھ سمیت دیگر بلز کی منظوری لی جائے گی۔اس کے علاوہ حکومتی ارکان کو پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’رشتے ناطے‘ کی اسی ماہ ملک بھر میں ریلیز۔۔ شازب مرزا  کا کیا رول ؟