(مانیٹرنگ ڈیسک)8047 میڑ بلند براڈ پیک چوٹی سر کرنیوالےجنوبی کوریائی کوہ پیما کیم ہانگ بن واپسی پر چوٹی سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوہ پیما علی رضا سدپارہ کا کہنا ہے کہ کیم ہان بن کی موت پہاڑ سے گرنے کے باعث ہوئی۔جاں بحق ہونے والے کوہ پیما کی موت سے باقی تمام کوہ پیما افسردہ ہوگئے۔کیم ہانگ بن پہلے اسپیشل کوہ پیما تھے جنہوں نے دنیا کی تمام بلند ترین چودہ پہاڑی چوٹیاں سر کی تھیں۔ستاون برس کے کوہ پیما تیس برس پہلے فراسٹ بائیٹ کے سبب دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کھو بیٹھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹک ٹاک ایک بار پھر بلاک