کورونا:مزید 40مریض انتقال کرگئے،2ہزار579نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران موذی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 40 مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ 2 ہزار 579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 22 ہزار 888 ہوگئیں، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41 ہزار 186 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں 2 ہزار 579 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 26 فیصد رہی۔پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 529 تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آخری ٹی ٹوینٹی میں شکست، انگلینڈ نے سیریز2.1 سے جیت لی