کورونا:مزید 40مریض انتقال کرگئے،2ہزار579نئے کیسز رپورٹ

Jul 21, 2021 | 09:56:AM

(24 نیوز)ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران موذی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 40 مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ 2 ہزار 579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 22 ہزار 888 ہوگئیں، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41 ہزار 186 ٹیسٹ کئے گئے ،  جن میں 2 ہزار 579  افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 26 فیصد رہی۔پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 529 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آخری ٹی ٹوینٹی میں شکست، انگلینڈ نے سیریز2.1 سے جیت لی

مزیدخبریں