چین میں طوفانی بارشیں،12افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، شدید بارشوں سے ڈیم تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی کے وسطی شہر زینگ زو میں شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق کئی روز سے جاری بارش کے باعث زینگ زو شہر کی مرکزی شاہراہیں، ریلوے اسٹیشن اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں اور پورا شہر دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے زینگ زو میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے بھی ڈیم تباہ ہونے سے ہلاکتوں اور کچھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔پیپلز لبریشن آرمی کی سینٹرل تھیٹر کمانڈ کا کہنا ہے کہ 20 جولائی کو یہیتان ڈیم میں 20 میٹر کی دراڑ پڑ گئی تھی اور دریا کی کناریوں کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم اب وہاں صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز روانہ