(24نیوز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے یہودی بیانئیے پر بات نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی انھوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں، ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کا سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت پرہےان سےعقل کی توقع کرنا جوئےشیر لانےکے مترادف ہے،ان کی کل CV یہ ہے کہ وہ نوازشریف کےگھرپیدا ہوئیں جنہوں نےعہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنا لئے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کنٹینرسے لدا کارگو بحری جہاز پھنس گیا