کیااداکار سنی دیول ایک بار پھر فلم ’غدر 2‘میں اپنے بیٹے کیلئے پاکستان آئیں گے؟جا نیے

Jul 21, 2021 | 17:43:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار سنی دیول ایک بار پھر فلم ’غدر 2‘میں اپنے بیٹے کیلئے پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سال قبل بننے والی  با لی وڈ کی کا میا ب فلم غدر نے ایک بار پھر سنی دیول کو عر وج پر پہنچا دیا تھا۔اس فلم کا دوسرا حصہ بننے کے امکانات سے متعلق  ڈائریکٹر انیل شرما نے بھارتی میڈیا کو بتا یا کہ پوری دنیا سنی دیول کو ’تارا سنگھ‘ کی شکل میں دوبارہ دیکھنا چاہتی ہے لیکن اس فلم کو بنانا تھوڑا مشکل ہے کیوں کہ اس میں ڈھیر سارے جذبات  چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئیں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی تصاویر ۔۔عدا لت پیشی پر سنسنی خیز انکشافات سے با لی وڈ میں بھو نچا ل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر غدر 2 بنانے سے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اپنے‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاری کررہے ہیں، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوجائے گا جوبھارتی پنجاب اور لندن میں  فلمائی جائے گی ۔فلم میں سنی دیول سمیت ان کے والد دھرمیندرا ، بھائی بوبی دیول اور ان کے بیٹے کرن دیول بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

یا د رہے کہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر‘ کو ناظرین کی جانب سے  پسند کیا گیا تھا جس میں سنی دیول کو اپنی اہلیہ کے لیے پاکستان آتے دیکھا تھا تاہم اس بار  امید لگائی جارہی ہے کہ اداکار فلم میں اپنی بیوی کے بجائے اپنے بیٹے کو لینے پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی اگلی جماعتوں کی پرموشن پالیسی جاری کر دی

مزیدخبریں