شادی سےپہلے دلہن نے اچانک فون پر پو لیس بلوالی ۔۔ ایسا انکشاف کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

Jul 21, 2021 | 19:54:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  مہاراشٹر میں ایک دلہن نے شادی سے تھوڑی دیر پہلے پولیس کو فون کرکے اپنی شادی رکوادی۔

بھارتی میڈیا کی رپو رٹ کے مطابق ناگ پور  میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ پھیرے لینے سے کچھ دیر دلہن نے پولیس کو فون کرکے کہا کہ وہ دولہا سے شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ کسی اور سے پیار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی اگلی جماعتوں کی پرموشن پالیسی جاری کر دی

دلہن کے پولیس بلائے جانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا ۔ پولیس فریقین کو تھانے لے گئی جہاں سمجھانے بجھانے کے بعد بھی دلہن کا فیصلہ تبدیل نہ ہوا تو شادی ختم کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن نے شادی سے ایک ہفتہ پہلے بھی اپنی ماں سے کہا تھا کہ وہ اس شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی لیکن زبردستی اس کو شادی کے بندھن میں جوڑا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرا ئیور کار سمیت سڑک میں دھنس گیا۔۔خو فنا ک منظر کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں