لندن کے ریسٹورنٹ میں عابد شیر علی کی فیملی کے ساتھ تکرا ر کی ویڈیو سا منے آگئی

Jul 21, 2021 | 21:57:PM
لندن کے ریسٹورنٹ میں عابد شیر علی کی فیملی کے ساتھ تکرا ر کی ویڈیو سا منے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما عابد شیر علی اور ایک خاندان میں تکرار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماعابد شیر علی نے واقعے سے متعلق کہا کہ وہ ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ یہ فیملی آئی اور برا بھلا کہنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں:ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کا انوکھا اعزاز جو کسی اور ٹیم کے حصے میں نہ آیا

انہوں نے مزید کہا کہ فیملی نے ہمیں کہا کہ آپ لوٹی دولت سے کھانا کھارہے ہیں، اس پر تکرار ہوئی۔مخالف فیملی نے موقف اختیار کیا کہ عابد شیر علی کی فیملی نے قطار توڑی جس پر سب ہی ناراض ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرا ئیور کار سمیت سڑک میں دھنس گیا۔۔خو فنا ک منظر کی ویڈیو وائرل

اس معاملے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بھی موقف ظاہر کیا اور کہا کہ عابد شیر علی نے پہلے سے بکنگ کروائی ہوئی تھی۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے مزید کہا کہ عابد شیر علی نے کوئی قطار نہیں توڑی۔

یہ بھی پڑھیں:اب تو کر ن را ئو کو طلاق بھی دے دی ۔۔کب عا مر خان سے شادی کریں گی؟مداحو ں کا فاطمہ شیخ سے سوال