دہلی: کپڑے کی قیمت کم کیوں بتائی؟ لڑکی کی میٹرو میں لڑکے پر تھپڑوں کی برسات

Jul 21, 2022 | 00:23:AM

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں ایک میاں بیوی کو میٹرو میں لڑتے دیکھا جارہا ہے۔ یہ جھگڑا کپڑے کی قیمت کم بتانے سے شروع ہوا۔ جس سے لڑکی مشتعل ہوگئی اور اس نے لڑکے پر تھپڑوں کی برسات کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا پہلے تو برداشت کرتا ہے لیکن پھر وہ بھی ایک تھپڑ لڑکی کو جڑ دیتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس جھگڑے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس کی کیپشن میں دہلی میٹرو انٹرٹینمنٹ لکھا ہے۔ 

مزیدخبریں