وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن صاف شفاف کرانے کےلئے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی وزارت اعلی کا محاذ: پرویز الہٰی نے بڑا بیان دے دیا
جسٹس عالیہ نیلم نے تحریک انصاف کی ایم پی اے زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا۔ اراکین اسمبلی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو ہراساں کیا جا رہا ہے، عدالت فوری وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب صاف شفاف کروانے کا حکم دے۔