سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گریڈ ایک سے 21 کے جیل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ گریڈ 1 سے گریڈ 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 3 ہزار، گریڈ 5 سے 11 تک 5 ہزار، گریڈ 12 سے 16 تک ساڑھے 7 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا۔
اسی طرح گریڈ 17 کے پے پیکج میں 40 ہزار، گریڈ 18 کے افسران کی تنخواہوں میں60 ہزار، گریڈ 19 کے افسران کی 70 ہزار، گریڈ 20 کے افسران کی تنخواہوں میں 95 ہزار، گریڈ 21 کے افسران کی تنخواہوں میں ایک لاکھ روپے اضافہ کیا گیا۔
محکمہ فنانس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے چند ماہ قبل تنخواہیں بڑھانے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی
خیال رہے گزشتہ روز وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹریٹ میں تعینات تمام سروس گروپوں کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو 2022 کے نئے پے سکیلوں کی بنیاد پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی منظوری دی تھی۔ جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور تاحکم ثانی اسی سطح پر منجمد رہے گا۔
دستیاب وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الاؤنس پاک سیکرٹریٹ میں تعینات گریڈ 17 کے سیکشن افسران، گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکرٹریوں، جوائنٹ سیکرٹریوں، سینئر جوائنٹ سیکرٹریوں، ایڈیشنل سیکرٹریوں، ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج ڈویژن)، سپیشل سیکرٹری، وفاقی سیکرٹری اور وزیراعظم ہاؤس و ایوان صدر میں تعینات سیکرٹریوں کو دیا جائے گا۔
یہ الاؤنس اسلام آباد کیپٹل ٹیریڑی میں تعینات اسسٹنٹ کمشنروں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں، ڈپٹی کمشنر اور چیف کمشنر کو بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ افسران جو ڈیپوٹیشن پر مختلف وزارتوں اور ڈویزنوں میں تعینات ہیں انہیں یہ الاؤنس دستیاب نہیں ہوگا۔
جن افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا، انہیں ڈسپیریٹی الاؤنس حاصل نہیں ہوگا۔ ٹریننگ کورسز کے دوران افسران کو 50 فیصد ایگزیکٹو الاؤس فراہم کیا جائے گا، محکمانہ امور کی انجام دہی میں غفلت اور دیگر غیر ذمہ داری کے مرتکب افسران کا ایگزیکٹو الاؤنس بند کر دیا جائے گا۔