''پی ٹی آئی ارکان پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دیں گے'': بڑا دعویٰ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی میں پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مالیاتی اداروں سے ڈیل مکمل ہونے تک قبل ازوقت انتخابات میں نہیں جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، نوٹیفکیشن جاری
انہوں نے کہا کہ عمران خان ریلیف لیتے جا رہے ہیں، یہ کل بھی لاڈلے تھے اور آج بھی لاڈلے ہیں، کوئی بھی ادارہ عمران خان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کےلئے تیار نہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ وارنہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو 2023 میں ہونے والے اگلے عام انتخابات کا انتظار کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کا تحمل کا مظاہرہ کرے اور عام انتخابات کی تیاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کمزور پالیسیوں نے پاکستان کے لوگوں کےلئے بہت سے مسائل پیدا کئے ہیں۔