(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خوردنی تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں مہنگا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:''پی ٹی آئی ارکان پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دیں گے'': بڑا دعویٰ سامنے آگیا
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں کھانا پکانے کے تیل (خوردنی تیل) کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کے باوجود پاکستان میں تیل مہنگا کر دیا گیا۔
خوردنی تیل کی فی من قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر لیا گیا جس کے بعد کھانا پکانے کے تیل کی قیمت 12500 روپے سے بڑھ کر 17500 روپے ہو گئی ہے۔
ٹریڈرز کا کہنا ہے 10 کمپنیوں یا بڑے بیوپاریوں نے گٹھ جوڑ کر کے تیل کی قیمت بڑھا دی ہے۔