عمران خان کے لئے اچھی خبر آگئی

Jul 21, 2022 | 10:57:AM

 (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

 پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی۔

 عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 مقدمات میں ان کی عبوری ضمانتوں میں 30 جولائی تک توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عمران خان نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بھی ضمانت کے لیے رجوع کر لیا جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آپ کا سیاسی معاملہ ہے لیکن ملزم کا پیش ہونا بھی ضروری ہے۔

سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ نمبر 425 میں فریش ضمانت ہے اس کے لیے ملزم پیش ہو گا تو حکم جاری کروں گا، جس پر جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ فریش ضمانت کی درخواست بھی آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

عدالت نے مقدمہ نمبر 425 میں درخواست ضمانت کی بھی سماعت 30 جولائی کو مقرر کر دی۔

مزیدخبریں