ملک میں سیاسی ہلچل: حکومت کی اتحادی جماعت نے بڑا قدم اٹھالیا

Jul 21, 2022 | 11:38:AM

(ویب ڈیسک) ملک میں سیاسی ہلچل کے پیش نظر بلوچستان عوامی پارٹی نے 25 جولائی کو اجلاس طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے لئے اچھی خبر آگئی

اجلاس وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، جس میں ملکی مجوعی سیاسی صورتحال اور پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی، منظور کاکڑ، وفاقی وزیر سردار اسرار ترین سمیت دیکر مرکزی قیادت شریک ہونگے۔ بی اے پی کے کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

مزیدخبریں