ملک میں عام انتخابات کب ہوں گے ؟ حکومت کا بڑا اعلان

Jul 21, 2022 | 11:55:AM
عام انتخابات،مسلم لیگ نون،وفاقی وزیر خرم دستگیر خان،مصدق ملک
کیپشن: پاکستان کے پاس ابھی 34 دنوں کا پٹرول موجود ہے: مصدق ملک/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ موجود حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔

 وفا قی وزیر خرم دستگیر نے مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 17 جولائی کو مسلم لیگ ن نے صاف شفاف انتخابات کروائے، عوام کا ووٹ اور رائے ہمارے لئے مقدم ہے، عمران خان کے چاروں بیانیے زمین بوس ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے لئے اچھی خبر آگئی

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ایکس اور وائی کا بیانیہ بھی زمین بوس ہوگیا، ہمارامقابلہ فاشٹ جماعت کیساتھ ہے، عمران خان کا ایجنڈا جمہوریت اور آئینی اداروں کو تباہ کرنے کا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے معیشت تباہ ہوئی، جب بھی عمرانی فتنہ سر اٹھاتا ہے معیشت ڈوبنے لگتی ہے، مہنگائی کم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، 17  جولائی کو پی ٹی آئی کو کس کی حمایت حاصل تھی ؟ تیل کی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں کے برابر لیکر آئے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ابھی 34 دنوں کا پٹرول موجود ہے، روپیہ میں بھی جلد استحکام آئے گا۔