شگفتہ اعجاز پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی بارے کھل کر بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شگفتہ اعجاز نے پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی پروگرام کے دوران اداکارہ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی دوسری شادی پسند کی تھی یا والدین کی مرضی سے ہوئی؟ جس پر شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ‘یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی، میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کررہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیے’۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میرے شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا ‘۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز کی پہلے شوہر سے ایک جبکہ دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں ہیں۔