گورنر پنجاب نے بڑا قدم اٹھالیا

Jul 21, 2022 | 12:54:PM

(24 نیوز) گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں میں رجسٹرار، کنٹرولر اور خزانچی کی نشست پر غیر معینہ مدت کی عارضی تعیناتیوں پر پابندی لگا دی۔ گورنر پنجاب نے جامعات میں رجسٹرار، کنٹرولر اور خزانچی کی نشستوں پر جلد تعیناتی کرنے کی بھی ہدایت دے دی۔

 گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی آفیسر کو رجسٹرار، کنٹرولر، خزانچی کے عہدے کا عارضی چارج چھ ماہ سے زائد نہیں دیا جا سکے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو دھچکا: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

نوٹیفیکیشن کے مطابق جامعات تینوں عہدوں پر چھ ماہ کے اندر قوانین کے مطابق تعیناتیاں یقینی بنائیں، چھ ماہ میں مستقل تعیناتی نہ کرنے پر انتظامیہ محکمے کو وضاحت بھیجے گی۔

مزیدخبریں