لاہور: ہوٹل میں مقیم پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور: پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی۔رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا لاہور کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھے جہاں ان کے کمرے میں اچانک آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا لاہور کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھے جہاں ان کے کمرے میں اچانک آگ لگ گئی۔
ندیم عباس بارا کمرے میں سوئے ہوئے تھے جو ہیئر ڈرائی مشین کے جلنے کی بوسے جاگے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ندیم عباس بارا کے کمرے میں لگنے والی آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔