ایک اور پاکستانی اداکارہ پیا گھر سدھار گئی،تصاویر وائرل کرنے پر اداکارہ برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی خان نے اچانک نکاح کر کے اپنے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 22 سالہ عریشہ رضی خان کی گزشتہ روز اچانک سوشل میڈیا پر نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہیں دیکھ کر اداکارہ کے مداح خوش گوار حیرانی کا شکار نظر آئے۔عریشہ رضی خان اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن نکاح پر کافی خوبصورت اور بااعتماد نظر آ رہی تھیں، اُنہوں نے نکاح کے لیے ہلکے رنگوں کے پہناوے کا انتخاب کیا تھا۔
دوسری جانب اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ جیسا کے آپ لوگوں نے میرے نکاح کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھی ہے یہ ایک نجی تقریب تھی ۔
اداکارہ نے فوٹوگرافر کپمنی کے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک اور دل دکھانے والی حرکت ہے جنہوں نے میرے نکاح کی ویڈیو میری اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی حالانکہ وہ جانتے تھے کہ یہ ایک نجی تقریب ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ میری تصاویر میری اجازت کے بغیر شیئر کرے ۔
اداکارہ نے نکاح کے موقع پر چاندی کے زیورات کے ساتھ پیچھ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا تاہم نکاح کی تقریب میں صرف خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔
View this post on Instagram
تاہم اداکارہ نے تاحال اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تو نکاح کی تقریب کی کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی ہے البتہ اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ملنے والی مبارک باد، نیک تمناؤں اور دعاؤں پر شکریہ ضرور ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل عریشہ کے نکاح کی ویڈیو اور تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ایسی کمپنی سے کوئی بھی کام نہ کروائیں جو آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے نجی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔