(ویب ڈیسک )وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے ضلع ٹانک میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیک اور سامان تقسیم کیا۔
تفصیلات کے چیئرمین این ڈی ایم اے نےمطابق مون سون بارشوں کے نتیجےمیں وفات پانے والے 54 افراد کے لواحیقین کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے دس دس لاکھ روپے کے چیک دیے گئے،ان میں سے پانچ امدادی چیک جو کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل، جنوبی وزیرستان، اور ٹانک میں وفات پانے والوں کے لئے تھے وہ ٹانک میں ان کے لواحقین کے حوالے کئے گئے
جب کہ 49 امدادی چیک سیلاب زدگان کے لواحیقین میں تقسیم کرنے کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے حوالے کئے۔
این ڈی ایم اے کیجانب سے ریلیف سامان میں 500 راشن بیگز، 200 ٹینٹ، 200 کیچن سیٹ، 200 مچھر دانیاں، 500 خفظان صحت کٹس، 200 کمبل اور 200 ترپالیں شامل ہیں۔