(ویب ڈیسک)شدید معاشی بحرانوں سے دوچار سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2022 سری لنکا میں شیڈول تھا مگر بدترین معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کی میزبانی سے انکار کردیا۔سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کوواضح کردیا کہ ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی نہیں کر سکتے۔سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے انکار کے بعد ایشیا کپ کہاں ہوگا ؟ اس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ایشیا کپ کا وینیو متحدہ عرب امارات ، بھارت یا کوئی بھی اور ملک ہوسکتا ہے ۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کر لیا
ایشیا کپ کے حوالے سے تشویشنا ک خبر سامنے آگئی
Jul 21, 2022 | 15:44:PM