وزیر داخلہ نے عمران خان کے لیے بڑا بیان جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کی میٹنگ میں نیب کے چیئرمین کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے، آفتاب سلطان ایک منجھے ہوئے افسر ہیں، امید ہے وہ اپنی صلاحیتوں سے نیب کو ایک غیر جانبدار ادارہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ضمنی انتخابات کے بعد عمران خان نے ہمیشہ گھٹیا گفتگو کی ہے، اس مرتبہ چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے، بہترین ضمنی انتخابات کروانے پر سب کو اعتراض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انوکھا لاڈلا نا جیت میں نا ہار پر خوش ہے، جو گفتگو چیف الیکشن کمیشن کے خلاف کی ہے وہ قابلِ اعتراض ہے، میرے خلاف جو سپریم کورٹ گئے تھے پانچ بندوں کے حوالے سے صرف میڈیا میں اسپیس لینے کے لئے، انکی خوش قسمتی ہے کہ سپریم کورٹ نے اس قابل نہیں سمجھا کہ مجھے بلاتی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عدالت بلاتی تو انکو بتاتا کہ 2018 میں جو پٹے پہنانے کا دور چلا تھا وہ کس کا جہاز چلا تھا، جسکا جہاز چلا تھا وہ تسلیم کرتے ہیں کہ مال بھی چلا اور جہاز بھی، سینٹ الیکشن میں بھی سب کو معلوم ہے، اب فیصل نیازی کو جمیل شرقپوری جو پٹہ پہنایا انکو معلوم نہیں تھا کہ اسکا کس پارٹی سے تعلق ہے۔