پنجاب میں شاندار فتح کے بعد تحریک انصاف کا اگلا لائحہ عمل تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )تحریک انصاف نے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا، حکومتی اتحادی جماعتوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے وفاق کا رخ کرتے ہوئے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بی این پی ، بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
پنجاب میں فتح کے بعد PTIکا وفاق کارخ کرنے کا فیصلہ۔بی این پی۔باپ،جماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ۔چیرمین PTI نےکمیٹی بنادی۔پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی حکومتی اتحادیوں سے رابطے کرے گی۔کمیٹی میں اسد قیصر۔فواد چوہدری اسد عمر شامل۔کمیٹی ان جماعتوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کرے گی۔ pic.twitter.com/PfymhF238c
— Naeem Ashraf Butt (@naeemashrafbut3) July 21, 2022
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں اسد قیصر فواد چوہدری اور اسد عمر شامل ہیں۔کمیٹی تمام حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے کرے گی، کمیٹی جماعت اسلامی سے بھی رابطہ کرے گی۔
خیال رہے بی اے پی اور عوامی نیشنل پارٹی حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور کررہی ہے۔