وزیرخزانہ نے قوم کو ایک اور خوشخبری سنادی 

Jul 21, 2022 | 18:43:PM

(24نیوز)وفاقی وزیرخزانہ نے قوم کو ایک اور خوشخبری سنادی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی کابینہ کو امریکی ڈالرز کے ریٹ میں حالیہ اضافے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ امریکی ڈالر کی قیمت کو کم کرنے اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں اور آئندہ مہینے پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا۔
وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال گزشتہ سال کی نسبت ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح بہتر رہے گی کیونکہ موجودہ حکومت نے پیداواری شعبے بشمول زراعت کے شعبے کو تاریخی ٹیکس مراعات دی ہیں جن کے نتیجے میں صنعتی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور زراعت کے شعبے کی ترقی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان اقدامات سے مقامی پیداوار کی بدولت در آمدات میں کمی، روزگار میں اضافہ اور بر آمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان ریٹائرڈ پولیس سروس آف پاکستان آفیسر کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کی مدت 3 سال کردی گئی ہے جس کی معیاد بڑھائی نہیں جاسکتی۔ چیئرمین نیب کی تعیناتی قومی اسمبلی میں لیڈر آف ہاوس اور لیڈر آف اپوزیشن کی مشاورت سے کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں شاندار فتح کے بعد تحریک انصاف کا اگلا لائحہ عمل تیار

مزیدخبریں