(ویب ڈیسک) ماریو دراغی سابق بینکار تھے، جنہوں نے 18 مہینے تک اتحادی حکومت چلائی۔آج ملک کے صدر سرگیو ماٹاریلا سے ملاقات میں وزیر اعظم دراغی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر ماٹاریلا نے دراغی سے نگران وزیر اعظم کے طور پر کام جاری رکھنے کے لیے کہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ماٹاریلا پارلیمنٹ تحلیل کرکے اکتوبر میں نئے انتخابات منعقد کروانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی ارکان کو خریدنے کا بیان، عطاتارڑ نے بڑا قدم اٹھا لیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹلی کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم دراغی کو ان کے تین اتحادیوں نے اعتماد کا ووٹ نہیں دیا جس کے بعد ان کی حکومت کو دھچکا لگا۔
وزیر اعظم دراغی کے دور حکومت میں اٹلی کے بانڈ اور اسٹاک میں 2011 کے بعد پہلی بار اضافہ ہوا، انہوں نے معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے تھے۔