وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ نہ کرو اور۔۔۔ ن لیگی ایم پی اے کا تہلکہ خیز انکشاف

Jul 21, 2022 | 19:55:PM

(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سنبل حسین کا کہنا تھا کہ انہیں 40 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی تاکہ وہ 22 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کریں اور غیر حاضر رہیں۔سنبل حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس پیش کش سے انکار کردیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے بھی دعویٰ کیا  تھا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے 10 کروڑ روپےکی آفر کی تھی  تاہم انہوں نے ٹھکرادی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو کتنے ووٹ ملیں گے ؟؟نیا انکشاف

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے ہیں جس میں انہوں نے صوبائی وزیرداخلہ عطا تارڑ پر فون کالز کے ذریعے پیسوں کی آفر کا الزام لگایا ہے۔

مزیدخبریں