پرویز الٰہی مجھ سے کمٹمنٹ کرکے عمران خان سے جا ملے ، آصف زرداری 

Jul 21, 2022 | 20:52:PM

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا،پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،حمزہ کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے پر پیسہ کیوں لگاﺅں گا،وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا۔
پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کرانے پر نواز، شہباز، مریم کو راضی کیا،چودھری شجاعت کے کہنے پر نواز، شہبازاورمریم کوآمادہ کیا، پرویز الٰہی مجھ سے کمٹمنٹ کرکے عمران خان سے جا ملے ۔
آصف علی زرداری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ،پیپلزپارٹی ن لیگ کی اتحادی ہے تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے،سابق صدر کاکہناتھاپیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،حمزہ کو وزیراعلیٰ منتخب کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے ،حمزہ کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے پر پیسہ کیوں لگاﺅں گا،وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا۔
آصف زرداری نے کہاکہ میں پہلی بار لاہور نہیں آیا ہوں،تین ماہ پہلے اعلان کیا تھا پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا،ابھی تو مجھے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے ،انہوں نے کہاکہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا،ملک، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کیلئے خود کو پیش کیاہے،ان کا کہناتھا کہ مفاہمت کیلئے ہر قربانی دوں گا،بھٹو کا کارکن ہوں خریدوفروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ۔
ان کاکہناتھا اب جس سے کمٹمنٹ ہے اس سے مکمل نبھاﺅں گا، چودھری شجاعت سے بھی اسی لئے ملاقات کر رہا ہوں ،سابق صدر کاکہناتھا کہ لاہور میں کئی سالوں سے رہ رہا ہوں، اعتراض بلاوجہ ہے،وسطی لاہور میں نیا گھر بنا رہا ہوں تاکہ کارکنوں سے رابطہ مزید بہتر ہو،آصف زرداری نے کہاکہ پنجاب میں ہمارے 7 ہزار کارکنوں نے کوڑے کھائے، انہیں قربانیوں کا بدلہ دینگے،پنجاب ہمارا تھا اسے واپس لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اہم ترین رکن اسمبلی کی عدم شرکت

مزیدخبریں