(24نیوز)مسلم لیگ ن پر ارکان اسمبلی کو خریدنے کے الزامات لگانے پر فواد چودھری و دیگر کو لیگل نوٹس ارسال کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ عطاءاللہ تارڑ نے فواد چودھری، شہاب الدین، غضنفر عباس، عامر عنایت، کو لیگل نوٹسز بھجوادیئے۔فواد چودھری نے 20 جولائی کو پریس کانفرنس میں ارکان اسمبلی کو خریدنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے، ایم پی ایز شہاب الدین، غضنفر عباس، عامر عنایت نے اراکین کو خریدنے پر بیان حلفی بھی دیا،نوٹس میں کہا گیا کہ فواد چودھری و دیگر 14 روز میں معافی مانگیں ورنہ ان کیخلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔نوٹس میں مزید کہا گیاکہ فواد چودھری و دیگر کے الزامات سے عطاءاللہ تارڑ کی ساکھ کو نقصان پہنچا،فواد چودھری نے جان بوجھ کر جھوٹے الزامات لگا کر عطاءتارڑ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔
عطاءاللہ تارڑ وزارت اعلی کے انتخاب میں سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔عطاءاللہ تارڑ نے فواد چودھری کی پریس کانفرنس کے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،نوٹس میں کہا گیا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کو فون کر کے ہراساں یا خریدنے کی کوشش نہیں کی گئی،وزارت اعلی کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کی بھی کوشش نہیں کی گئی، عطاءاللہ تارڑ پر جھوٹے الزامات لگانے پر فواد چودھری سمیت دیگر سرعام معافی مانگیں، فواد چودھری و دیگر 14 روز میں معافی مانگیں ورنہ ان کیخلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات سے متعلق عثمان بزدار کا اہم بیان
ن لیگ نے پی ٹی آئی کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی
Jul 21, 2022 | 20:57:PM