وزیراعلیٰ کا انتخاب ،ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا اہم بیان

Jul 21, 2022 | 21:35:PM
دوست مزاری ، فیصلہ
کیپشن: دوست مزاری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا کہ عدالت نے جو ذمہ داری تفویض کی اسے پورا کروں گا،وزیر اعلیٰ کا الیکشن شفاف اور قانون کے مطابق کرواوں گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزار ی نے کہا کہ جو ووٹ لے کر منتخب ہوگاوہی وزیر اعلیٰ پنجاب ہوگا ،امید ہے وزیر اعلی ٰکا انتخاب امن و امان سے ہوگا ،دونوں جماعتیں تمام عمل امن و امان کے ساتھ انجام دیں ،عدالت اور آئین نے جو ذمہ داری دی ہے اسے ایمانداری سے پورا کرونگا،ان کا کہناتھا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب کے انتخاب کے لیے اجلاس کی صدارت کروں گا ۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے پی ٹی آئی کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی