آصف زرداری تاحال چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پر موجود

Jul 21, 2022 | 21:49:PM

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری تاحال چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پر موجود ہیں ، تاہم پرویز الٰہی اور مونس الٰہی اپنے گھر روانہ ہو گئے۔
قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی ،آصف زرداری اور چودھری شجاعت کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ،ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور رخسانہ بنگش موجود تھے ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحا ل اور وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی،آصف زرداری چودھری شجاعت سے ملاقات کے بعد واپسی پر اپنی گاڑی میں وکٹری کا نشان بناتے ہوئے باہر نکلے۔
 سابق صدر کے واپس جانے کے بعد چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی گھر پہنچے ،چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے چودھری شجاعت سے ملاقات کی، سابق صدر آصف علی زرداری دوبارہ ظہور الٰہی روڈ ملاقات کیلئے پہنچ گئے ۔
آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت سے دوسری ملاقات کی،ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پر اپنے ساتھ لایا گیا پرہیزی کھانا بھی کھایا،چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی گلبرگ میں اپنے گھر سے روانہ ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اہم ترین رکن اسمبلی کی عدم شرکت

مزیدخبریں