(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں چودھری پرویز الہیٰ کو کتنے ووٹ ملیں گے؟ ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ سے متعلق دعوے کے بےشمار شواہد موجود ہیں۔
ایک خاتون رکن اسمبلی نے موبائل پر بےشمار کالز دکھائی ہیں جبکہ 3 ارکان نے دستخط شدہ حلف نامے عدالت میں پیش کیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ راناثنا اللہ فیصل آباد کے ایک ایم پی اے کو فون کالز پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تخت لاہور کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق کی جانب پیش قدمی کا فیصلہ
انہوں نے واضح کہا کہ کسی میں جرات نہیں کہ ان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے۔ ہر حال میں پرویز الہیٰ کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل پرویزالہیٰ کو 188 سے زائد ووٹ ملیں گے۔ جبکہ ایک یا دو آزاد ارکان بھی انہیں ہی ووٹ دیں گے۔