(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں کل ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیاجس میں سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے خط کے متن میں ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران سکیورٹی فورسز تعینات کی جائے ،پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی کیلئے خط عدلیہ کے حکم کی تعمیل میں ہے ، دوست محمد مزاری کا کہناہے کہ ایوان کی کارروائی کے دوران کچھ عناصر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،ایوان کی کارروائی اور مجھے ایوان چلانے سے روکا جا رہاہے ،وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے،ڈپٹی سپیکر کا اپنے خط میں کہناہے کہ ایوان میں پرتشددسرگرمیوں سے میری جان کو خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اہم ترین رکن اسمبلی کی عدم شرکت