سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ، شاہین شاہ انجری کے باعث آؤٹ

Jul 21, 2022 | 23:36:PM
پاکستانی بولر شاہین شاہ
کیپشن: پاکستانی بولر شاہین شاہ وکٹ لینے کے بعد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم بڑا دھچکا لگا ، قومی ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی  گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے  مطابق پیسر شاہین سری لنکن شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے جس کے باعث اب وہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو میسر نہیں ہوں گے۔شاہین شاہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ سری لنکا میں ہی رہیں گے، قومی ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی صحت یابی کے لیے کام کرے گا۔

  یہ بھی پڑھیں:گال ٹیسٹ میں پاکستان نے نئی تاریخ رقم کر دی