وزیراعظم کی سویڈن میں دوبارہ قرآن کریم کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت 

Jul 21, 2023 | 00:56:AM
وزیراعظم کی سویڈن میں دوبارہ قرآن کریم کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت 
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سویڈن میں نئے واقعہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے،اوآئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی اور اس شیطانیت کو رکوانے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے ۔
وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تورات، انجیل اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے ،مقدس کتابوں، ہستیوں اور شعائر کی بے حرمتی اظہار کی نہیں دنیا کو مستقل آزاردینے کی آزادی ہے ،واقعات کا تسلسل اور ترتیب ثبوت ہے کہ یہ اظہار کا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے ،پورے عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ شیطان کے پیروکاراس کتاب کی بے حرمتی کررہے ہیں جس نے انسانوں کو عزت دی، حقوق اور رہنمائی دی ،تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ،یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا ۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ مذہبی جذبات بھڑکانے، اشتعال انگیزی، دہشت گردی اور تشدد پر اکسانے کے یہ رویے دنیا کے امن کیلئے مہلک ہیں ،یہ رویے قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے ہی شدید قابل نفرت اور قابل مذمت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور قبائلی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق