ورلڈ ریکارڈ بنانے کا جنون ، شہری نابینا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ورلڈ ریکارڈ بنانےکے جنون میں مبتلا شہری اپنی بینائی کھو بیٹھا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے مسلسل 7 دن تک رونے کی کوشش میں نائیجیرین شہری نابینا ہوگیا، ٹیمبوا یبرے نامی شخص نے اس منفرد ریکارڈ کو بنانے کی کوشش بارے بتایا کہ میں طویل عرصے تک رونے کا ریکارڈ بنانا چاہتا تھا ، اس دوران مسلسل آنسو نکالنے کی وجہ سے پہلے سر میں شدید درد ہوا، پھر منہ اور آنکھیں سوج گئیں اور اس کے بعد حیران کن طور پر میں45 منٹ تک نابینا ہوگیا، تاہم کچھ دیر کے بعد دکھائی دینے لگا۔
ٹیمبو ایبرے نے مزید بتایا کہ اس نے ابھی گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام کو اپنی اس کوشش کے بارے اطلاع نہیں دی تھی اس لیے یہ کوشش شمار نہیں کی جائے گی، تاہم وہ دوبارہ طویل وقت تک مسلسل رونے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کرے گا،ان دنوں نائیجیرین افراد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروانے کے لیے منفرد اور حیرت انگیز کام کررہے ہیں ، رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں نائیجیرین خاتون نے تقریباً 100 گھنٹوں تک مسلسل کھانا پکانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔