(ویب ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی پرویز خٹک کی جانب سے عمران خان پر الیکشن کے مواقع ضائع کرنے کے الزام کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی اور لیگی رہنما ایاز صادق نے بھی ان کی بات کی تائید کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے گزشتہ روز نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے گزشتہ برس 4 مرتبہ سے زائد بار الیکشن کے مواقع ضائع کیے ، ایاز صادق نے انکشاف کیا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے نیا آرمی چیف اپنی مرضی سے مقرر کرنے کی شرط لگا دی تھی جسے ہم نے مسترد کر دیا۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک کا یہ کہنا درست ہے کہ تحریک انصاف نے پچھلے ایک سال میں چار مرتبہ سے زیادہ انتخابات کا موقع گنوا دیا کیونکہ چیئرمین تحریک انصاف نئے انتخابات کے بجائے نئے آرمی چیف میں زیادہ دلچسپی لے رہے تھے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے دیرینہ ساتھی نے ان سے راہیں جدا کرتے ہوئے نئی جماعت بنا لی ہے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی آئی پر الزا عائد کیا تھا کہ انہوں نے ایک سال میں 4 سے زائد موقع الیکشن کے گنوائے تھے اور جب لوگوں کے سامنے اس بات کی وجہ آئے گی تو حیران رہ جائیں گے ۔