بااثر اوباش نے خاتون کی برہنہ ویڈیو وائرل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( میاں مظہر )حافظ آباد سکھیکی میں بااثر اوباش نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کر دی،ویڈیو وائرل ہونے پر شوہر نے ساتھیوں سے مل کربیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کی ویڈیو علاقے کے بااثر اوباش نے بنا کر وائرل کر دی تھی،بااثر چودھری کے بیٹے ویڈیو کال کے ذریعے خاتون کو برہنہ جسم کی نمائش پر مجبور کیا، ملزم ویڈیو کال کی دوسرے موبائل سے ویڈیو ریکارڈ کرتا رہا ، ملزم بدر نے بلیک میل کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، خاتون کے شوہر اوررشتہ داروں نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا ،تھانہ سکھیکی پولیس بااثر چودھری کے بیٹے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر سکی ۔
یہ بھی پڑھیں: آدھے گھنٹے کے دوران 3 زلزلے کے جھٹکے