(وقاص احمد)ڈیرے پر توڑ پھوڑ ،ملازمین اور مدعی کو ہراساں ، رشوت وصول کرنے پر پولیس افسروں کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ رائےآصف محمود ایڈووکیٹ کی مدعیت میں اینٹی کرپشن میں درج کیا گیا،ڈی ایس پی مقصود گجر،انسپکشر شاہ زیب خان ،سب انسپکٹر عدنان رضا ،ہیڈ کانسٹیبل امجد ،کانسٹیبل عرفان،شہزاد نامزد کئے گئے ہیں،اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈی ایس پی مقصود گجر کی سربراہی میں پولیس نے مدعی کے ڈیرے پر چھاپہ مارا،پولیس پارٹی نے توڑ پھوڑ کی،ملازمین اور مدعی کو ہراساں کیا،پولیس نے مدعی مقدمہ سے بھاری رشوت وصول کی،اہلکاروں کیخلاف مقدمے کی تحقیقات میرٹ پر کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آدھے گھنٹے میں 3 زلزلے کے جھٹکے!