(24 نیوز )بھارت میں کئی روز سے جاری مون بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا، مختلف حادثات میں 150 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد لاپتہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا میں شدید باشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، کئی علاقے تاحال سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ،مہارشٹرامیں مٹی کا تودہ گرنے سے کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ، دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں کچھ کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ریاست مہارشٹرا میں آدھی رات کو مٹی کا تودہ گرنے سے 100سے زائد افراد دب گئے،10افردکی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے انتخابات کے مواقع کیوں ضائع کیے؟ ایاز صادق نے بڑا انکشاف کر دیا
رپورٹس کے مطابق ملبہ 10 سے 29 فٹ گہرا ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، موسلا دھار بارش کے باعث مہارشٹرا کلیاں اور ٹھاکرلی ریلوے اسٹیشن بھی زیر آب آ گئے ، ریلوے ٹریک پر ایک شخص کی گود سے 6 ماہ کا بچہ نالے میں جاگرا ،ماں بے بسی سے چیختی چلاتی رہی،ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بھارت نے کرتارپورراہداری 3 روز کیلئے بند کر دی ، بھارتی میڈیا کے مطابق، کرتارپورراہداری کے قریب سیلابی صورتحال ہے، کرتار پور راہداری کو دریائے راوی میں پانی بلند ہونےپر بند کیا گیا۔