1۔سانحہ نومئی میں چیئرمین پی ٹی آئی ملزم نامزد،جے آئی ٹی نے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے قصور وار قرار دے دیا،پولیس کی جانب سے تفتیش مکمل،پولیس تفتیش کے مطابق جناح ہاؤس حملہ اور نومئی کے دیگر واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے،دوران تفتیش ڈیجیٹل شواہد،موبائل ویڈیوز،کلوزسرکٹ فوٹیجز،موبائل رابطے ثابت ہوگئے۔
2۔ساڑھے تین سال خواب دکھانے والے نے ملک کو کچھ نہیں دیا،سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے سائفر کو جھوٹا قراردےدیا، سائفر معاملے میں اعظم خان وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں،،پہلے دن سے کہہ رہے تھے سائفر ڈرامہ ہے،اقتدار کے لالچ میں ایک شخص نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا،،،پاکستان کو عالمی طور پر تنہاکرنے کی کوشش کی۔
3۔عدلیہ کی آزادی انصاف کی بنیاد ہے،ملٹری ایکٹ کے تحت پراسیکیوشن ہی کیس کا فیصلہ کرے گی اور اپیل بھی وہیں سنیں گے،فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف کسی آزادانہ فورم پر اپیل کا حق بنیادی حقوق کی ضمانت ہے،فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس،اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کورٹ تشکیل دیتا ہے،ملزمان کو تمام شواہد اور گواہان پر جرح کرنے کا مکمل حق دیا جاتا ہے۔
4۔یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق تین نوجوانوں کی میتیں گجرات کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں،گھروں میں صف ماتم بچھ گئی،علاقے کی فضا سوگوار،نماز جنازہ ادا کر دی گئی،،،عزیز واقارب کے ساتھ اہل علاقہ کی بڑی تعداد کی بھی شرکت۔
ایک بجے کی ہیڈ لائنز
Jul 21, 2023 | 13:03:PM