جو مرضی کرلیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فواد چودھر ی کا کہنا ہے کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ۔پنجاب اور کے پی میں 90دن میں الیکشن نہیں کروائے تو اب جو مرضی کرلیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھر ی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لوں گا ۔ استحکام پارٹی میں میرا کوئی رول نہیں۔ سیاست ہو ہی نہیں رہی۔
ان کامزید کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں 90دن میں الیکشن نہیں کروائے تو اب جو مرضی کرلیں الیکشن ہونے کے کوئی امکان نظر نہیں آرہے ہیں۔