اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق

Jul 21, 2023 | 15:17:PM

(24 نیوز) وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائے گا اس کے بعد لاہور، کراچی کی باری ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد فریق نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک میں 8 ایئرپورٹ آؤٹ آف سورس ہیں، آؤٹ آف سورس کا مطلب یہ نہیں کہ بیچا یا گروی رکھا جارہا ہے۔

خواجہ سعد فریق نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائے گا، اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی باری ہے، ایئرپورٹ آؤٹ آف سورس کرنے سے کوئی ملازم بیروزگار نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: زراعت اور رئیل اسٹیٹ پر کوئی ٹیکس نہیں،اسحاق ڈارنے یقین دہانی کرا دی

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہوائی اڈے کا رن وے اور آپریشنل بلڈنگ سول ایوی ایشن کے پاس رہیں گے، ہمارے ادارے ڈوب رہے ہیں اس کی وجہ گندی سیاست ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر بعض لوگوں کے کھانچے چلنے ہیں تو ملک نہیں چلنا، پی آئی اے کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ڈیڑھ سال میں شٹ ڈاؤن ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں