(خان شہزاد) شہر لاہور میں کل سے پیٹرول پمپس پر ہڑتال ہوگی، شہریوں کو پیٹرول، ڈیزل نہیں ملے گا۔ 465 پیٹرول پمپس میں سے 380 پیٹرول پمپس بند ہونگے جبکہ سرکاری سمیت پرائیویٹ کمپنیاں 85 پیڑول پمپس خود آپریٹ کرتی ہیں وہ کھلے رہیں گے۔
یاد رہے کہ لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول 45 لاکھ اورڈیزل 28 لاکھ لیٹر روزانہ کی طلب ہے۔
مزید پڑھیں: بندروں کی عدالت میں پیشی، ایک فرار ہو گیا، حکام کی دوڑیں لگ گئیں
صدر لاہور چوہدری نعمان مجید کے مطابق ڈیلرز کی ہڑتال غیر معینہ مدت کیلئے ہوگی۔ ڈیلرز کے مطابق ایرانی پیٹرول ڈیزل کی اسمگلنگ بند کی جائے۔