ڈالر کی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

Jul 21, 2023 | 15:52:PM
ڈالر کی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کی قدر میں اتاڑ چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 35 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 286.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 289 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا فرق اڑھائی روپے کا رہ گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس کے حوالے سے اسحاق ڈار نے خوشخبری سنا دی

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 872 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: آدھے گھنٹے  میں 3 زلزلے کے جھٹکے!