عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک بھر میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے کو آیا ہے ،فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 800 روپے اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا12 ڈالرسستا ہوکر ایک ہزار 966ڈالر فی اونس تک گر گیا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا ،10 گرام سونا ایک ہزار 542 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 91 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:2023ء کا الیکشن 2013ء کا ری پلے ہوگا، طلال چوہدری
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 150 روپے کمی کے بعد 2 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔