روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

Jul 21, 2023 | 18:31:PM
روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم نہ سکا، انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، ڈالر آج مزید ایک روپے 66 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

انٹربینک میں روپے کی قدرمیں اتار چڑھاؤ جاری، روپے کی قدر مستحکم نہ ہو سکی، ڈالر کی قدر میں آج پھر 1 روپے 66یسے مہنگا ہو کر 286 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 285.15 روپے سے  بڑھ کر 286.81روپے پر بند ہوا، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 284.50 روپے تک بھی ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی طلب پر ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر منگا ہو گیا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟ جانیے

ادھر کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت اختتام دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 522 پوانٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 45 ہزار 920 کی سطح پر پہنچ گیا، 12 ارب روپے مالیت کے 50.4 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے اور مجموعی طور پر 338 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین ہوا جن میں سے 197 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 120 کمپنیوں میں منفی رجحان رہا۔