وزیراعظم نے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئرترین رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا،کمیٹی میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں،کمیٹی پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی،مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی براہ راست میاں نواز شریف سے رابطے میں رہے گی، کمیٹی پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پر بات کررہی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ قومی اسمبلی کب تحلیل کی جائے گی، معاملہ زیرغور ہے،نگران سیٹ اپ میں کون کون شامل ہوگا، بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں قیمت پھر بڑھ گئی، خریداروں کو بڑا دھچکا